پاکستانی باکسر کے سامنے بھارتی حریف کے قدم لڑکھڑا گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

پاکستانی باکسر آفریدی نے روایتی حریف بھارت کے باکسر ترجوت سنگھ باوا کو چوتھے راؤنڈ میں عربت ناک شکست سے دوچار کردیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا بدترین انداز میں پچھاڑ دیا۔

تیسرے راؤنڈ میں ہی ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جبکہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا۔

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ سے ہے۔ وہ سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے پروفیشنل باکسنگ میں 2017 میں قدم رکھا اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی ٹائٹلز جیتے۔

یاد رہے کہ پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے گزشتہ سال تھائی لینڈ میں ہونے والی ایک پروفیشنل مڈل ویٹ فائٹ میں بھارتی باکسر رونت سولنکی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Related Posts