بھارتی موسیقار واجد خان ممبئی میں انتقال کر گئے، بالی ووڈ فلم انڈسٹری سوگوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی موسیقار واجد خان ممبئی میں انتقال کر گئے، بالی ووڈ فلم انڈسٹری سوگوار
بھارتی موسیقار واجد خان ممبئی میں انتقال کر گئے، بالی ووڈ فلم انڈسٹری سوگوار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی موسیقار واجد خان گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے جس کے باعث آج بالی ووڈ فلم انڈسٹری سوگوار ہو گئی ہے۔

ساجد واجد کے نام سے بھارت کو متعدد ہٹ گانے دینے والے بھارتی موسیقار واجد خان کی وفات کے بعد دونوں بھائیوں کی جوڑی بھی ٹوٹ گئی جبکہ واجد خان کی عمر 42 برس تھی۔

بعض ذرائع کے مطابق واجد خان کے جسم میں کورونا وائرس کی علامات بھی موجود تھیں، تاہم گردوں کے مرض کے باعث وہ پہلے ہی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹوں ساجد اور واجد خان کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش کے تاریخی شہر سہارنپور سے ہے جبکہ اس ناگہاں وفات پر بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

میوزک ڈائریکٹر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ واجد خان کے انتقال پر انتہائی افسردہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ واجد خان آپ بہت جلدی جہان سے رخصت ہوگئے۔

سلیم مرچنٹ نے کہا کہ ہماری میوزک انڈسٹری کیلئے واجد خان کی وفات ایک بہت بڑا نقصان ہے جبکہ پریانکا چوپڑا نے بھی واجد خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ مجھے واجد بھائی کی ہنسی ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے اور بہت جلدی چلے گئے۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں واجد خان کے اہلِ خانہ اور ان کی وفات پر سوگوار ہر شخص کے ساتھ ہیں۔ واجد خان ہمیشہ میرے ذہن اور دعاؤں کا حصہ رہیں گے۔ 

 

Related Posts