فلمی ناقدین نے ’پٹھان‘ کو مشن امپاسیبل کا سستا ورژن قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی متنازع فلم ’پٹھان‘ آج دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی  ہے جس کے بارے میں بھارتی فلمی ناقدین نے بڑے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

فلمی ناقدین کے مطابق یہ ایک بہترین ایکشن فلم ہے جس میں ایکشن کے مناظر کمال کے ہیں جبکہ ایک نے اسے بلاک بسٹر فلم کہا ہے۔

ایک اور فلمی ناقد نے شاہ رخ خان کی فلم راون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راون ایک زبردست فلم تھی جس کو دیکھنے کے بعد ایسے لگتا تھا کہ شاید ہی مستقبل میں کوئی فلم اس جیسے ایکشن کے مناظر دکھا سکے لیکن پٹھان نے راون کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل ’یونہی‘کا گانا کس معروف گلوکارہ نے گنگنایا ہے؟

سلمان خان کے سین کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک فلمی ناقد نے کہا کہ فلم میں سلمان خان کی اینٹری کمال کی تھی جو کہ دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔

تاہم، ناقدین میں سے کچھ نے فلم پر منفی تبصرے بھی کیے، ایک کے مطابق مجھے ایسی امید تھی کہ یہ ایک بہترین فلم ہوگی لیکن مجھے فلم کی کہانی بالکل اچھی نہیں لگی اسے 10 میں سے 4 نمبر دوں گا اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ پٹھان کے ذریعے سے مشن امپاسیبل کا سستا ورژن بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔