بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کاجوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak Army soldier, two civilians martyred in Indian firing along LoC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فوج نےایک بارپھرلائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کامظاہرہ کرتے ہوئےفائرنگ کرکےپاک فوج کےجوان کوشہیدکردیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کےنتیجےمیں پاک فوج کاجوان شہیدہوگیا، شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔

پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی گئی اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

گزشتہ ماہ 27 اگست کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوگئے تھے، بھارتی گولہ باری س  ایل او سی کے قریب واقع تین گھروں آگ لگ گئی تھی جس کےنتیجےمیں 3شہری زخمی ہوئےتھے۔

جبکہ  15 اگست کوبھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے  پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

Related Posts