جرمنی میں بھارتی اداکارہ کی کار حادثے کا شکار ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمنی میں بھارتی اداکارہ کی کار حادثے کا شکار ہوگئی
جرمنی میں بھارتی اداکارہ کی کار حادثے کا شکار ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جرمنی میں بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے بعد اداکارہ معمولی زخمی ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ’ببیتا ایئر‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مُن مُن دتہ نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو حادثے سے متعلق آگاہ کیا۔

ببیتا (مُن مُن دتہ) ان دنوں جرمنی میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود ہیں جہاں ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جرمنی میں میں حادثے کا شکار ہوگئی ہوں، جس کے باعث میرے بائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے، اس حادثے کی وجہ سے میں نے اپنا دورہ مختصر کردیا ہے اور فوری وطن واپس آرہی ہوں۔‘

مزید پڑھیں:کیا شوبز انڈسٹری میں ایک بھی موٹی اداکارہ نہیں ہے؟ صنم جنگ کا نیا ڈرامہ تنقید کی زَد میں

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ’ببیتا ایئر‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مُن مُن دتہ نے اپنے زخمی گھٹنے کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’جی ہاں یہ میرا گھٹنہ ہے۔‘جو زخمی ہے۔

Related Posts