انڈر19ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو60رنزسے ہرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈر19ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو60رنزسے ہرادیا
انڈر19ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو60رنزسے ہرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبومیں کھیلےگئےانڈر19ایشیاکپ کے اہم میچ میں بھارت نے 60رنزسےپاکستان کوشکست دےدی۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیااورمقررہ 50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر305رنزبنائے، بھارتی ٹیم کی جانب سےارجن آزاداورتلک ورمانے سنچریاں اسکورکیں،ارجن آزادنے 121 اور تلک ورما نے 110 رنز بنائے۔  پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،  کپتان روحیل نذیر نے 117 رنز اورحارث خان نے 43رنز کی اننگز کھیلی، بھارت کی جانب سے ونود انکولیکار نے 3، مشرا اور پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ارجن آزاد کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

Related Posts