اسلام آباد میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری لاکھوں سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری لاکھوں سے محروم
اسلام آباد میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری لاکھوں سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں  میں شہریوں کو گاڑیوں، موٹر سائیکل، طلائی زیورات اور نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔

تسنیم شیر نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد اس کی کرولا کار نمبر اے پی وی 960 مالیت 25 لاکھ روپے گھر کے باہر سے چوری کر لی، خورشید نے رمنا پولیس کو بتایا کہ فیروز خان نے اس کی کرولا کار اپلائیڈ فار مالیت 35لاکھ روپے چوری کر لی۔

سید حیدر علی نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد اس کا موٹر سائیکل ہنڈا 125 آر آئی کیو 571 مالیت 90ہزار روپے چوری کر کے لے گئے، حبیب حیدر نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور زیورات کل مالیت 21 لاکھ روپے چوری کر لئے۔

رضوان نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس کی گاڑی روک کر 8 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اسلام آباد تھانہ ترنول پولیس نے چار دیواری گرا کر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں  دینے والے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

محبوب الرحمن نے ترنول پولیس کو بتایا کہ شیر علی اور دیگر 5 مسلح افراد نے چار دیواری گرا کر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں  دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

چونترہ کے علاقے سے 17سالہ اور 14 سالہ لڑکیاں غیر اخلاقی فعل کی غرض سے اغوا کرلی گئیں، کریم بخش نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کی 17 سالہ بیٹی (ص) اور14 سالہ بھتیجی (ر) کو غیر اخلاقی فعل کی غرض سے اغوا کر لیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویات کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نازک حسین نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ اس کا سسر یونس روڈ کراس کر رہا تھا جس کو گاڑی اے ایچ سی 587 کے نامعلوم ڈرائیور نے غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Posts