ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 254 روپے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Increase in LPG Prices: Price Set at 254 Rupees per Kilogram

اوگرا نے ماہ دسمبر 2024 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1.32 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 5.07 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

سرکاری پیداواری قیمت میں 112.16 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا ہے۔ اب ایل پی جی 254.19 روپے فی کلو کی جگہ 254.30 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2999.47 روپے کی جگہ 3000.79 روپے، اور کمرشل سلنڈر 11540.33 روپے کی جگہ 11545.41 روپے میں دستیاب ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک بھر میں کسی بھی ایل پی جی پلانٹ پر سرکاری قیمت پر ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ حکومت کی رٹ ناکام ہو چکی ہے اور مافیا کا راج چل رہا ہے۔

پچھلے کئی ماہ سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے، جبکہ تمام سرکاری ادارے خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ بھاری جرمانے غریب ایل پی جی دوکانداروں کا مقدر بن چکے ہیں، جبکہ مافیا اور ان کے سہولت کار مزے کر رہے ہیں۔ غریب ایل پی جی دوکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے کی بجائے ایل پی جی پلانٹوں سے سپلائی کو سرکاری قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، غریب عوام کیلئے بجلی کتنی سستی؟

ایل پی جی غریب عوام کا فیول ہے، جس سے گھر کے چولہے چلتے ہیں۔ مگر مافیا نے سرکاری اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور اربوں روپے غریب عوام کی جیبوں سے لوٹے ہیں۔ ایل پی جی کی قیمت صارفین کی قوت خرید سے باہر ہے۔ سرکاری ادارے خاموش رہتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مافیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ملک بھر میں قدرتی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور بیشتر علاقوں میں دو وقت کا کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ایل پی جی واحد سستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقامی ضرورت کے لیے 60 فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ ایل پی جی پلانٹوں سے سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب عوام کو سرکاری قیمت پر ایل پی جی دستیاب رہے۔

Related Posts