پی ایس ایل 8 کا پہلا پلے آف میچ، قلندرز اور سلطانز آج آمنے سامنے ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پہلے پلے آف میچ میں آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے۔

میچ میں جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی جبکہ ہارنے والی ایلمینیٹر کے ونر سے مقابلہ کرے گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کرینگے جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کرینگے۔

شام 7 بجے شروع ہونے والے میچ کیلئے تماشائیوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، ملتان لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے کیلئے پرامید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کیخلاف سیریز،پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا

علاوہ ازیں ایلمینیٹر کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹد اور پشاور زلمی کے درمیان کل کھیلا جائے گا، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلمینیٹرمیں قلندرز اور سلطانز میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گی۔

Related Posts