رمضان المبارک میں پھلوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: رمضان المبارک کے مقدس ایام پھلوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے،روزہ دار شہری شدید پریشان حال،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتیں مقرر کرکے اور ان پر عملدرآمد کراکر صارفین کو منافع خوروں سے بچایا جائے،شہریوں کا مطالبہ۔

ذرائع رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے ایام میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ننکانہ صاحب شہر میں بیورو آف سپلائیز اینڈ پرائسز اور مارکیٹ کمیٹی کے دفاتر و عملہ موجود ہونے کے باوجود فروٹ کی قیمتیں بڑھنا سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے۔

مارکیٹ کمیٹی فروٹ فروخت کا سرکاری نرخنامہ جاری کرکے بیس سے پچاس روپے دوکاندار و ریڑھی بانوں سے وصول کرکے اپنے فرائض سے سبکدوش ہوکر بیٹھ جاتا ہے۔

دوکاندار اس نرخنامہ کو نمایاں جگہ پر ڈسپلے کرنے کے بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں اور من مانی قیمت وصول کرتے ہیان یہی وجہ ہے کہ صارفین کو کبھی مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ نرخوں پر فروٹ دستیاب نہیں ہوتے ہیں انتہائی افسوس کیساتھ رمضان المبارک کے ایام میں بھی عوام منافع خورمافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، حکومت کی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

شہریوں نے کمشنراور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سرکاری سطح پر نرخ مقرر کرکے اور ان پر عملدرآمد کراکر صارفین کو منافع خوروں سے بچایا جائے تاکہ روزہ دار و عام شہری فروٹ سے استفادہ حاصل کر سکے۔