تصویری تجزیہ: دُنیا کے متعدد ممالک میں سپر فلاور بلڈ مون اور چاند گرہن دیکھا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ: دُنیا کے متعدد ممالک میں سپر فلاور بلڈ مون اور چاند گرہن دیکھا گیا
تصویری تجزیہ: دُنیا کے متعدد ممالک میں سپر فلاور بلڈ مون اور چاند گرہن دیکھا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دُنیا کے متعدد ممالک میں ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق چاند گرہن کے ساتھ ساتھ سپر فلاور بلڈ مون کا دلفریب نظارہ بھی کھلی آنکھوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

عام طور پر سپر مون ایک مکمل طور پر چمکتے ہوئے خوبصورت چاند کا نظارہ ہوتا ہے جو زمین سے قریب ترین ہو تاہم دُنیا کے متعدد ممالک میں پورا چاند معمول سے ہٹ کر اپنے حجم سے زیادہ بڑا نظر آیا۔

اسی روز چاند گرہن کی پیشگوئی بھی کی تھی تھی، اس لیے چاند پر سرخی مائل رنگ غالب نظر آیا جسے سپر بلڈ مون کہا جاتا ہے، تاہم مئی کے مکمل چاند کو فلاور مون کہتے ہیں جو شمالی ہمپشائر کے علاقے میں پھولوں کی بہتات سے منسلک ہے۔

مجموعی طور پر یہ سب نظارے مل کر سپر فلاور بلڈ مون کی تشکیل کا باعث بنے۔ قبل ازیں ماہرین نے پیشگوئی کی کہ دُنیا کے متعدد ممالک میں رواں برس کا پہلا چاند گرہن  ہوگا جو بعض مقامات پر مکمل، بعض پر جزوی اور بعض پر صفر ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے 2 روز قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکی ریاست نیویارک اور شکاگو کے علاوہ چینی دارالحکومت بیجنگ اور ارجنٹائن میں چاند گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔ پاکستان میں دن کا وقت ہونے کے باعث چاند گرہن نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

The full moon, known as the "Super Flower Moon" rises over the Temple of Poseidon in Cape Sounion, near Athens, Greece. Source: Reuters
یونان کے شہر ایتھنز میں سپر فلاور مون کا نظارہ ٹیمپل آف پوزیڈان میں خوبصورت رہا۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
 A man uses a telescope to observe the full moon, known as the "Super Flower Moon" as it rises over Arguineguin, in the south of Gran Canaria, Spain. Source: Reuters
اسپین میں بھی سپر فلاور مون کا نظارہ دیکھا گیا جو آرگوئینگن کے علاقے میں نظر آیا۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
A supermoon, the biggest and brightest full moon of the year, coincides with a total lunar eclipse making the Moon appear red over the skies of Honolulu, Hawaii. Source: Reuters
سال کا سب سے بڑا اور سب سے چمکداراور سرخ چاند مکمل گرہن کے ساتھ ہوائی کے علاقے ہونولولو میں نظر آیا۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
A Super Flower Moon rises over the Makapuu lighthouse in east Oahu, Honolulu, Hawaii. Source: Reuters
ہوائی کے علاقے ہونولولو میں واقع مشہور لائٹ ہاؤس کے اوپر سپر فلاور مون کا نظارہ دیکھا گیا۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
The super moon shines behind the Christ the Redeemer statue in Rio de Janeiro, Brazil. Source: Reuters
برازیل میں کرائسٹ دی ریڈیمر کے مجسمے کے پیچھے سپر مون کا خوبصورت نظارہ دیکھنے میں آیا۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
The full moon, known as the "Super Flower Moon", is seen over the Anitkabir, the mausoleum of modern Turkey's founder Mustafa Kemal Ataturk, in Ankara, Turkey. Source: Reuters
سپر فلاور مون کا نظاہرہ جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال کے مزار پر انقرہ میں دیکھا گیا۔(فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
A supermoon, the biggest and brightest full moon of the year, shines next to a building displaying a a banner of the Tokyo 2020 Olympic Games, in Tokyo, Japan. Source: Reuters
سال کا سب سے بڑا اور چمکدار ترین چاند ٹوکیو اولمپک گیمز کا بینر لیے جاپانی دارالحکومت کی ایک عمارت پر بھی نظر آیا۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
 The full moon, known as the "Super Flower Moon", is seen in the skies near Amesbury, Britain. Source: Reuters
برطانیہ میں بھی سپر فلاور مون جلوہ گر ہوا جسے بے شمار شہریوں نے پرشوق نگاہوں سے دیکھا۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
A Super Flower Moon rises through low clouds above the city of San Diego, California. Source: Reuters
سان ڈئیگو، کیلیفورنیا میں سپر فلاور مون کا نظارہ بے حد خوبصورت محسوس ہوتا ہے۔ (فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)
The full moon, known as the "Super Flower Moon", rises in the sky as wind turbines are seen in the foreground, in Lilbourne, Britain. Source: Reuters
سپر فلاور مون کا نظارہ برطانیہ کے ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے نظام کے قریب بھی نظر آیا۔(فوٹو: عالمی خبر رساں ادارہ)

 

Related Posts