پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 47628.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 47628.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 47628.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے کاروباری روز بھی اُتار چڑھاؤ کے بعد 136.79 پوائنٹس کی تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے باعث انڈیکس 47628.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران 0.29 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، 19 کروڑ 16 لاکھ 66 ہزار 577 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts