کراچی، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں تیل گیس کی کمی، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان
ملک میں تیل گیس کی کمی، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی بندش کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم خوشگوار ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کچھ کم ہوا تھا تاہم اب بجلی کی بندش کا دورانیہ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ملیر اور لانڈھی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، قائد آباد، قیوم آباد، کیماڑی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، بہادر آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،

لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر 2 سے 3 گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ  کے باعث روزمرہ کی زندگی پر بہت زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے جب کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Related Posts