بھارت، بغیر اجازت گھر میں نماز پڑھنے پر 26 مسلمان شہری گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت، بغیر اجازت گھر میں نماز پڑھنے پر 26 مسلمان شہری گرفتار
بھارت، بغیر اجازت گھر میں نماز پڑھنے پر 26 مسلمان شہری گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں گھر میں بغیر اجازت لئے نماز پڑھنے پر پولیس کی جانب سے 26 مسلمان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں پولیس نے مسلمانوں کے ایک گروہ کے خلاف بغیر اجازت گھر میں نماز پڑھنے پر مقدمہ درج کیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے  گاؤں دلہے پور میں مسجد نہ ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کا ایک گروہ نماز پڑھنے کے لیے گھر میں جمع ہو گیا، جس پر علاقے کے کچھ دیہاتیوں نے نماز کے اجتماع پر تحفظات کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 26 شہریوں کے خلاف ایف آئی آر پڑوسیوں کے اعتراضات کی بنیاد پر درج کی گئی اور کہا گیا کہ نماز کے اجتماعات لوگوں میں نفرت پھیلا رہے تھے۔

بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 02-505 کے تحت 26 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts