آزاد کشمیر میں حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا،راجہ پرویز اشرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر میں حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا،راجہ پرویز اشرف
آزاد کشمیر میں حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا،راجہ پرویز اشرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آبا د:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کا ماحول خراب کیا، کئی پرتشدد واقعات ہوچکے، حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے،پی ٹی آئی کے جھنڈے لگا کر انتظامیہ کام کر رہی ہے، سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے، آزاد کشمیر کی عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کے ہاتھ سے ووٹ چھین رہے ہیں۔

کشمیر الیکشن کو متنازعہ کرنے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں وزرا نے کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے۔

آج پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کے حلقہ میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ چوہدری یاسین نے الیکشن سے پہلے ایک تحریری درخواست بھی دی تھی۔

چوہدری یاسین نے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرکا اس حلقے میں انٹرسٹ ہے، کئی ایسے واقعات ہیں کہ انتظامیہ کو کھلم کھلا استعمال کیا گیا۔رہنما پیپلز پارٹی کے کہا کہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگا کر انتظامیہ کام کر رہی ہے، سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے۔

آزاد کشمیر کی عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کے ہاتھ سے ووٹ چھین رہے ہیں، آپ کو چاہیے تھا کہ کم ازکم آزاد کشمیرمیں آزادانہ الیکشن کرواتے، آپ نے پہلے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ اب ایسے انتخابات کروارہے ہیں جوکشمیر کاز کے ساتھ غداری ہے، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ہروانے کی کوشش کریں تب بھی کامیاب نہیں ہوں گے، کیا یہ انتخابات ہیں جن کی نوید آپ نے سنائی تھی؟

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بھٹوکہتے تھے کہ میں خواب میں بھی کشمیرکے بارے میں کوئی غلطی نہیں کرسکتا، آپ نے جاگتے میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے کے باوجود کشمیر کے مسئلے پر ہم آہنگی ہے، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پتہ ہے کہ یہ ان کا الیکشن نہیں ہے، آزاد کشمیر الیکشن کو متنازعہ کرنے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیریہاں نہیں آئیں گے لیکن وہاں وزیر دندناتے پھر رہے ہیں۔

Related Posts