عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اٹارنی جنرل نے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی جان کو خطرہ، اٹارنی جنرل نے خبردار کردیا
عمران خان کی جان کو خطرہ، اٹارنی جنرل نے خبردار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے دوران سماعت سپریم کورٹ کو  بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اُن پر خود کش حملہ ہوسکتا ہے۔ 

سپریم کورٹ میں لانگ مارچ کے دوران راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوطلب کرتے ہوئے چاروں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کیے۔ 

اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے سپریم کورٹ کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ خونی مارچ کی دھمکی دی گئی ہے، بنیادی طور پر راستوں کی بندش کے خلاف ہوں، عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں، راستوں کی بندش کو سیاق و سباق کے مطابق دیکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور عمران خان کے مابین معاہدے کی بازگشت، جلسہ ہوگا، آزادی مارچ نہیں؟

اشتراوصاف نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے سری نگر ہائی وے پر تحریک انصاف کو جلسہ اور دھرنا دینے کا اجازت نامہ نہیں دیا، اجازت نامہ نہ دینے کی دو وجوہات ہیں، ایک سری نگرہائی وے کھلا مقام ہے، دوسرا وہاں پر ہم سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کہتی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،  انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر خودکش حملہ ہوسکتا ہے، ملک کی دو بڑی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کو تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کیساتھ رابطہ کرکے ہدایات لینے کا حکم دیا۔ 

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ سے بھی پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کراحتجاج اور دھرنے کیلئے متبادل جگہ کا انتخاب کرے۔

Related Posts