عمران خان کے گارڈز کے ہاتھوں پی ٹی آئی رہنما کی سرِعام تذلیل، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹیکسلا میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گارڈز نے جلسے کے میزبان اور تحریک انصاف کے ایم این اے منصور حیات خان کی سرعام بدترین تذلیل کر دی۔

ایم این اے منصور حیات خان سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے بیٹے ہیں، وہ عمران خان کو ویلکم کرنے کے لیے آگے بڑھے تو سربراہ تحریک انصاف کے سیکورٹی گارڈز نے انہیں دھکے دے کر دور کر دیا۔

اس موقع پر ایم این اے منصور حیات کے والد، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بھی موجود تھے اور صورتحال کو دیکھ کر پریشان دکھائی دے رہے تھے۔

Related Posts