اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا، ملک کا دیوالیہ نکال کر گیا، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا، ملک کا دیوالیہ نکال کر گیا، شہباز شریف تمہارا مشکور ہوں پرنسپل سیکرٹری سے میری آڈیو لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایمبیسڈر اور امریکی سفیر کی گفتگو کا مراسلہ ہے، کہا گیا عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو نقصان ہوگا، پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف تمہارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے پرنسپل سیکرٹری سے میری بات چیت لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا کہ مراسلہ حقیقت ہے۔

عمران خان نے آزادکشمیر کے بجٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادکشمیر کے پیسے میں کٹوتی کر دی ہے۔ یہ 200 ارب سے کٹوتی کر کے آپ کو 60 ارب دے رہے ہیں۔ انہوں نے آزادکشمیر کا شیئر کم کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا، ملک کا دیوالیہ نکال کر گیا۔ آج اس کو واپس لے آئے ہیں۔ اگر آج ہم نے چپ کر کے اس کو تسلیم کر لیا تو ہمارا حال بھیڑ بکریوں والا ہوگا۔ ان کے جو ہینڈلرز سمجھتے ہیں کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کر لیں گے، وہ بھول میں نہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی آپ کا سفیر بنا، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اللہ نے جو مظفرآباد میں خوبصورتی دی ہے بہت کم جگہ پر دی ہے، وعدہ کرتا ہوں جب تک زندہ ہوں ہر فارم پر کشمیر کی آواز اٹھاؤں گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ مکمل تیاری کر رہا ہوں، جلد قوم کو کال دوں گا۔ جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے روپیہ 33 فیصد نیچے گرا ہے۔ ان لوگوں کو ڈیل کر کے ملک میں واپس لانے سے بڑا جرم نہیں ہو سکتا۔ اگر ان لوگوں کو این آر او دینا ہے تو غریبوں کو کیوں بند کیا ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نبیﷺ امتی ہیں، انسان جو زمین پر رینگتے تھے اللہ نے ان کو پر دے دیے، کسی انسان اور سپر پاور کے سامنے جھکنا شرک ہے، جو کوئی انسان راہِ حق سے ہٹتا ہے میری نظر میں وہ شرک ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے جلسے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا لیکن میری مجبوری ہے، شہباز شریف تمہارے جیسے لوگ ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر بیجھ دیتے ہیں۔

اسحاق ڈار کی اسٹیٹمنٹ ہے کے کیسے کرپشن کا پیسا باہر لے کر جانا تھا، جب نیب نے اس سے پوچھا کہ باہر آپ کی اربوں کی پروپرٹیز کیسے بنی تو یہ وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھا اور باہر بھاگ گیا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کیخلاف مقدمات جھوٹے تھے، مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا، نواز شریف

عمران خان نے کہا کہ اس ملک کا وزیر اعظم کہتا ہے ہماری مدد کریں، شہباز شریف گوری کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے ہماری مدد کریں، ہم عظیم قوم ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ کن وقت ہے، ہم پر پی ڈی ایم کی حکومت باہر سے مسلط کی گئی۔