عمران خان اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اور ان کی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا
عمران خان اور ان کی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے ارکان کو ان کے خلاف مشترکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک 174 اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہونے کے ایک روز بعد ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اتوار کو عمران خان، تمام وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا۔ 4 وزراء مملکت اور 19 خصوصی مشیروں پر مشتمل 52 رکنی کابینہ کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد 174ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کردیا ہے اور بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

ہفتے کی رات دیر گئے، عمران خان کو عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد اقتدار سے بے دخل کر دیا گیاتھا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان کے خلاف تحریک التوا لانے کے بعد قومی اسمبلی کی ووٹنگ آدھی رات سے قبل کرائی گئی۔

Related Posts