عمران خان کی مبینہ آڈیو بھی لیک، امریکی سازش کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توہین عدالت کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
توہین عدالت کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی، امریکی سازش کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عمران خان کا آڈیو میں کہنا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا آڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔ جس میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا۔ کھیلنا ہے کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے، اس پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے پاسپورٹ کینسل کروا کر جعلی کیس بنوایا، اسحاق ڈار

آڈئو کلپ میں اعظم خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو یاد ہو تو آخر میں سفیر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔ اگر نہیں بھی دینا تو میں نے رات کو اس پر بہت کچھ سوچا ہے۔ آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایا۔ پھر میں نے سوچا کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کرلیں۔

کلپ میں اعظم خان کا مزید کہنا ہے کہ (سابق وزیر خارجہ) شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ کی میٹنگ کریں۔ شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے تو اس کو کاپی میں بدل دیں گے۔ وہ منٹس میں کرلوں گا کہ فارن سیکریٹری نے یہ چیز بنائی۔

اعظم خان کا مبینہ آڈیو کلپ میں کہنا ہے کہ اینالیسز (تجزیہ) اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے جو یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ (دھمکی) ہے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں۔ سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں۔ منٹس میرے ہاتھ میں ہیں۔اپنی مرضی سے ڈرافٹ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ تو پھر اس کیلئے کس کس کو بلائیں؟ شاہ محمود، آپ (اعظم خان) ، میں (عمران خان) اور سہیل؟ جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ بس، یعنی میٹنگ میں کسی اور کو نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان مبینہ آڈیو کلپ میں مزید کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے، (میٹنگ) کل ہی کرتے ہیں۔ اعظم خان جواب دیتے ہیں کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں۔ آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار اسٹیٹ ہیں۔ وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں آرام سے کاپی کر لوں گا۔

واضح رہے کہ اعظم خان سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں وزیر اعظم کے سیکریٹری رہ چکے ہیں جن کو 4 سال کی مدت کیلئے ورلڈ بینک کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی تعینات کیا گیا تھا۔

آخر میں اعظم خان کہتے ہیں کہ آپ سیکریٹری خارجہ کو بلائیں تاکہ معاملہ سیاسی نہ رہے اور بیورو کریٹک ریکارڈ پر چلا جائے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ سفیر نے ہی تو لکھا ہے۔ اعظم خان جواب دیتے ہیں کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے۔ یہ انہوں نے کس طرح نکال دیا؟

عمران خان کہتے ہیں کہ یہ یہاں سے اٹھی ہے۔ اس نے اٹھائی ہے، لیکن اسے فارن سازش بنا دیتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے آڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے شروع کردئیے ہیں۔

 

Related Posts