تصویری تجزیہ، عمران اشرف نے سابقہ اہلیہ کے ہمراہ بیٹے کی سالگرہ کس انداز میں منائی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے حال ہی میں بیٹے کی سالگرہ منائی ہے۔

گزشتہ دنوں اس سابقہ جوڑی نے بیٹے کی سالگرہ کا کیک ایک ساتھ مل کر کاٹا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق دونوں مل کر بڑے خوبصورت انداز میں اپنے بیٹے کی سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ دونوں اپنی خوشی کا اظہا ربھی کر رہے ہیں۔

آئیے اس تقریب پر ایک نظر ڈالیں:

اس معروف جوڑی نے 2018 میں شادی کی تھی جبکہ یہ شادی زیادہ عرصہ تک نہ چل سکی اور گزشتہ برس 2022 میں انہوں اپنی راہیں جدہ کرلی ۔اس جوڑی کا ایک بیٹا “روہم”ہے جس کی یہ دونوں مل کر تربیت کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران انکشاف کیا تھا کہ “طلاق کے بعد ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی ہے اور یہ کہ انہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے”۔