عمران احد ایچ بی ایف سی کے ایم ڈی وچیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Ahad joins HBCF as MD & CEO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ نے معروف بینکرعمران احد کو منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔

عمران احد ایک تجربہ کار بینکر ہیں اور مختلف سرکردہ ملکی و بین الاقوامی بینکوں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں وہ سینئر عہدوں پر فائز رہے۔

عمران احد اپنے کیریئر میں بی سی سی آئی ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور این آئی بی بینک سمیت سرکردہ بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ وابستہ رہے ہیں ، وہ یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لئے حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے واپس پاکستان آئے ہیں۔

اپنی تعیناتی کے حوالے سے عمران احد نے کہا کہ میں ایچ بی ایف سی کی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہوں،اس ادارے کو پاکستان کا پہلا اور واحد ہاؤسنگ فنانس ادارہ ہونے کااعزاز حاصل ہے جس نے بہترین فنانسنگ مہارت، عوامی فلاح و بہبود اور جدت طرازی کے عزم کو ملایا ہے۔

میرے لیے یہ اعزازہے کہ ایچ بی ایف سی کی ٹیم کے ساتھ مل کر پاکستان کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کیلئے کام کروں۔

Related Posts