محمد عامر کا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں فوری واپسی کے تاثر کو غلط قرار دے دیا ساتھ ہی انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بھی انکار کردیا۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر، چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو محمد عامر نے پی سی بی حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ جب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں، تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا کیا فائدہ، جب پاکستان کے انٹرنیشنل پلان کا حصہ نہیں، تو پھر کس کے لیے ڈومیسٹک میچز میں شرکت کروں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہسینٹرل کنٹریکٹ میں پوچھے بغیر میرا نام شامل کرلیا گیا، کنٹریکٹ کا اعلان کرنے سے پہلے کم ازکم مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ جب مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے کنٹریکٹ چاہیے تھا اس وقت پوچھے بغیر کنٹریکٹ سے باہر نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ کا میں کیا کروں گا، یہ کنٹریکٹ پر سائن کرواکر میری گردن پر ہاتھ رکھنا چاہتے ہیں، میں بورڈ کی پکڑ میں نہیں آؤں گا، اُن کا کہنا تھا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکیا کروں گا، میری جگہ کسی غریب بچے کو کنٹریکٹ دے دیا جائے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، حسن علی

محمدعامر نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ ہیں، عجیب حرکتیں کرتے ہیں، شاید ان کے دل و دماغ نے ابھی تک قبول نہیں کیا کہ میں کرکٹ کو بائے بائے کرچکا ہوں، لیگ کھیل کر انجوائے کررہا ہوں، اس سے ملنے والا فارغ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزاروں گا۔