صحت کارڈ میں عوام کو کون کون سی سہولیات دستیاب ؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Important questions regarding health card

کراچی :وفاقی حکومت کے صحت کارڈ سے ملنے والی سہولیات کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈدراصل ایک خوشنما نعرہ ہے حکومتی دعوے کےمطابق اس کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروایا جاسکتا ہے مگر حکومت یہ نہیں بتاتی کہ یہ علاج مفت نہیں، اصل میں یہ علاج انشورنس پریمیم کی ادائیگی کے عوض ہے، جو ابتدائی طور پر حکومت ادا کررہی ہے اور یہ ادائیگی غالباً بیت المال یا زکوٰۃ کی مد سے کی جارہی ہے۔

یہ بات ابھی واضح نہیں کی یہ سہولت کارڈ کے اجرا کے بعد تا حیات جاری رہے گی یا کسی وقت اسے واپس لیا یا ختم کیا جاسکتا اوردس لاکھ کی حد کارڈ رکھنے والے فرد کے لئے مخصوص ہے، اس کے پورے خاندان کے لئے ہے؟ زندگی میں ایک بار کے لئے ہے یا سال میں ایک بار کے لئے، یہ بھی واضح نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:صحت انصاف کارڈ، عوام کیلئے سہولت یا نیا ڈرامہ ؟

ذرائع کاکہنا ہےکہ اس وقت سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ خواہ سو روپے کا ہو 25 لاکھ کا، مفت ہے، ہر کسی کے لئے مفت ہے اور لا محدود بار کے لئے مفت ہے تاہم لا محدود اور بلا تفریق علاج کی سہولت واپس لے کر ایک عارضی کارڈ پر محدود اور مشروط علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جو کسی وقت بھی منقطع یا تبدیل شدہ شرائط کے ساتھ لاگو ہوسکتا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق جو نیا نظام لایا جارہا ہے، اس میں سرکاری ہسپتال نجی شعبے کو فروخت کر دئیے جائیں گے، پینل پر موجود ہر ہسپتال کارڈ کے عوض فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا مطالبہ زر یا بل حکومت کو بھیجے گا، وہ حکومت جس کے دیوالیہ پن کا حکومت کے اپنے اعلی ترین افسران اور مشیران کرچکے ہیں۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایک خاص مرحلے پر پہنچ کر حکومت ان مطالبات زر کی ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہو جائے گی یا بہت مشکل اور تاخیر سے ادائیگیاں کرے گی تاہم نیو لبرل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کارڈز کا بڑے پیمانے پر اجرا جاری رکھا جائے گا، تاکہ سیاسی فائدہ اٹھایا جاسکے۔

آگے چل کر انشورنس کا یہ نظام بدعنوانی کی نئی راہیں کھول دے گا، سیاسی مداری اور قبضہ مافیا اپنے زیرِ اثر حلقوں میں پرائیویٹ ہسپتال کھولنے اور جعلی انشورنس کلیم کی رقوم حاصل کرنے کا نیا دھندہ شروع کردیں گے، جیسا کہ امریکہ کے ہسپتالوں میں انکشاف ہوتا رہتا ہے۔