پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیاہے،31 جنوری سے 9 فروری تک آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔

آئی ایم ایف مشن کی جانب سے نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کئے جائیں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو دورہ پاکستان کی درخواست کی گئی تھی،نویں اقتصادی جائزے میں پاکستان کو دیئے گئے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال، معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ، مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے اقدامات اور موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے پالیسیز کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دس دن تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:صدر کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی سربراہ کی پرویز الٰہی سے فون پر بات چیت

دورے کے دوران آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ اور اوگرا حکام سے ملاقاتیں کرے گا،مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔