وعدہ رہا کہ پہلے بابر اعظم، پھر میں شادی کرلوں گا۔امام الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وعدہ رہا کہ پہلے بابر اعظم، پھر میں شادی کرلوں گا۔امام الحق
وعدہ رہا کہ پہلے بابر اعظم، پھر میں شادی کرلوں گا۔امام الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ میں نے ابھی اپنی شادی کے متعلق کچھ نہیں سوچا، تاہم وعدہ رہا کہ پہلے بابر اعظم شادی کریں گے، اس کے بعد میری باری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امام الحق نے گزشتہ روز کہا کہ مجھے فی الحال کسی سے محبت نہیں اور دعا ہے کہ نہ ہو۔ ممکن ہے کہ میری شادی ایک سے ڈیڑھ سال تک ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا دورہ سری لنکا، صرف ٹیسٹ سیریز کھیلی جائیگی

بیان میں امام الحق نے کہا کہ میری ساری توجہ کرکٹ پر ہے، یہ پاکستان کا مقبول ترین کھیل بن چکا ہے۔ اچھا لگتاہے کہ لوگ اس کے متعلق بات کریں اور میمز بنائیں۔ بابر اعطم کپتان سے بہتر بیٹر ہیں۔

اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا کہ مجھے کمار سنگاکارا کا کرکٹنگ اسٹائل اور بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے، اگر فارم اچھی نہ ہو تب بھی وہ فائٹر نظرآتے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی کی یہ چیز مجھے پسند ہے کہ وہ رنز ہونے یا نہ ہونے کو خاطر میں نہیں لاتا، جوش و جذبے سے کھیلتا ہے۔ شاداب اور حارث رؤف کو کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اگلے میچز پر توجہ دیتے ہوئے ماضی کو بھول جاؤں۔ مواقع دئیے جاتے ہیں اور اعتماد ملتا ہے تو پرفارمنس نکھر جاتی ہے۔ تینوں فارمیٹ میں کھیلنا چاہتا ہوں۔ 

Related Posts