Friday, March 29, 2024

اسلام آبادہائیکورٹ، فوادچوہدری کی ناہلی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جبکہ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔

 عدالت نے فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 62 ون ایف کے تحت فواد چوہدری کو نااہل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے زمین کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی، رکن اسمبلی آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے جس پر انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کو بطور رکن اسمبلی جو مراعات دی جارہی ہیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔