مسجد اقصیٰ کے تقدس کو نقصان پہنچا تو خطے میں جنگ چھڑ جائے گی،حزب اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد اقصیٰ کے تقدس کو نقصان پہنچا تو خطے میں جنگ چھڑ جائے گی،حزب اللہ
مسجد اقصیٰ کے تقدس کو نقصان پہنچا تو خطے میں جنگ چھڑ جائے گی،حزب اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیروت: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اسرائیل کوخبردار کیا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول اور مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کو نقصان پہنچا تو پورے خطے میں جنگ چھڑجائے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعائد ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم مزاحمت تحریک آزادی کے موقعے پرجاری ایک بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے ہتھکنڈوں نے فلسطینی مزاحمت کو ٹھوس اور تاریخی موقف اختیار کرنے کا موقع فراہم کیا۔

بیت المقدس کے خطرے کے دائرے میں داخل ہونے کے بعد فلسطینی مزاحمت نے جرات مندانہ موقف اپنایا۔اسرائیلی دشمن نے غزہ کی پٹی پر طاقت کا بے رحمانہ طریقہ استعمال کیا اور تکبر اور غرور کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر شدید بمباری کی گئی۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے عرب ممالک کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ملکوں کے وسائل فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

جن عرب ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں وہ قابض صہیونی ریاست کے مکروہ چہرے کو چھپانے اور اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کہ مہم چلا کر فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا کہ صہیونی ریاست کو اندازہ نہیں تھا کہ الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں کی بے دخلی کا رد عمل اتنا شدید ہو گا۔

مزید پڑھیں: دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، ترک صدر

Related Posts