پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی‘اعتزازاحسن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی‘اعتزازاحسن
پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی‘اعتزازاحسن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی۔

لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے،مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں۔ نواز شریف،اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں۔

کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔

آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف آپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔

Related Posts