افغان سرزمین سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی جنگی طیارے افغانستان کے مختلف علاقوں، خاص طور پر کابل، پکتیا اور سرحدی علاقوں میں مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔
ان کارروائیوں میں ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے جن کے ذریعے ٹی ٹی پی کے چھپے ہوئے مراکز اور تربیتی کیمپوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے خوارجی دہشت گرد گروہوں کی کمر توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانے مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اب تک کی فضائی کارروائیوں میں کئی اہم اہداف تباہ کیے جا چکے ہیں جن میں ٹی ٹی پی کے کمانڈ سینٹرز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہیں اور چھپنے کے مقامات شامل ہیں۔
پاکستانی طیاروں کی پرواز سے دشمن پر ایسا دباؤ اور خوف طاری ہو چکا ہے کہ کئی دہشت گرد علاقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں جبکہ بعض افغان طالبان بھی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








