آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے۔

Presenting the ICC Men's T20I Team of the Year 2022

پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی

مینر ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل ہیں۔

دوسری جانب ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں بھارتی سمرتی مندھانا اور آسٹریلیا کی بیتھ مونی اوپننگ پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کپتان، ان کے بعد ایشلیگ گارڈنر اورتاہیلا میک گرا چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں، چھٹے نمبر پر پاکستان کی اسٹار آل راؤنڈر ندا ڈار کو رکھا گیا ہے۔

اس کے بعد بھارتی دیپتی شرما اور ریشا گھوش، انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن، سری لنکن انوکا راناویرا اور بھارتی بولر رینوکا سنگھ موجود ہیں۔