ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ابراہیم حیدری چوہدری شاہدکی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اجمل عرف چاچا کوگرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش اجمل عرف چاچا سے 2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی گئی ہے، اجمل عرف چاچا بدنام زمانہ منشیات فروش اور عادی مجرم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کئی دفعہ جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے،ملزم کی سر پرستی بھٹائی ایکشن کمیٹی کا خود ساختہ چیئرمین شوکت سواتی عرف شوکت ماما کرتا ہے، شوکت سواتی عرف شوکت ماما منشیات فروش اجمل عرف چاچا کا ماموں زاد بھائی ہے۔

ذرائع کے مطابق شوکت سواتی منشیات کے دھندے میں اجمل چاچا کا پارٹنر ہے،شوکت سواتی اور اجمل عرف چاچا کے بارے میں ٹیکنیکل ریکارڈ کی مدد لی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد شوکت سواتی کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، مارکیٹ میں جعلی نوٹوں سے خریداری پر مشکوک خاتون گرفتار، مقدمہ درج

Related Posts