مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا، احتساب ضرورہوگا، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا، احتساب ضرورہوگا، وزیر اعظم
مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا، احتساب ضرورہوگا، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا، سارے جیب کترے اسٹیج پر کھڑے ہوکرکہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا، وہ جو چاہے کریں لیکن میں بلیک میل نہیں ہوں گا اور احتساب ضرور ہوگا۔

لاہور میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کورونا کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہاہے، جون کے وسط میں اسپتالوں پر کورونا کیسز کا دباؤ تھا، ابھی بھی کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور سمیت آلودگی والے شہروں میں وبا پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے، ڈاکٹرز دکھی لوگوں کی تکلیف دور کرتے ہیں، ان کا معاشرے میں ایک خاص مقام ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ والدہ کی بیماری میں علم ہوا کہ ملک کے اسپتالوں کا معیار نیچے جارہا ہے، بدقسمتی سے سرکاری اسپتال صرف غریبوں کیلئے مختص کردیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں اصلاحات سے ملک نے آگے جاناہے، ملک میں سزااور جزا کانظام ختم ہونے سے سسٹم نیچے چلا گیا، ماضی میں صحت اور تعلیم کے سرکاری اداروں کا معیار کم ہوتا گیا، ملک کے فیصلے کرنے والوں کو کھانسی آئی تو لندن چلے جاتے اور شعبہ صحت کی کوئی پرواہ نہ کی۔اگر یہ اپنے ادوار میں صحت کے شعبے پر توجہ دیتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس سسٹم میں سزا اور جزا نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتاہے، چھوٹے چھوٹے مافیاز صحت کے شعبے میں اصلاحات نہیں آنے دیتے، تیس سال سے باریاں لینے والے آج اکٹھے ہیں، سارے جیب کترے اسٹیج پر کھڑے ہوکر شور مچاتے ہیں ملک تباہ ہوگیا، انہیں پہلی بار نظر آرہا ہے کہ ملک سے چوری اور غداری پر ان کا احتساب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مافیا کو پتہ ہے اب ایسا وزیراعظم آگیا ہے وہ جو مرضی کرلیں میں بلیک میل نہیں ہوں گا اور ان کا احتساب ضرور ہوگا، یہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، یہ ڈرے ہوئے ہیں تبدیلی سے ان کا زیادہ نقصان ہوگا اور انہوں نے تو جیلوں میں جانا ہے، مافیا کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھاتا ہے وہ اصلاحات آرام سے تو نہیں ہونے دے گا۔

Related Posts