مجھے میتھیو ہیڈن کی شخصیت اور اُنہیں میری شہرت پسند نہیں تھی، شعیب اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے میتھیو ہیڈن کی شخصیت اور اُنہیں میری شہرت پسند نہیں تھی، شعیب اختر
مجھے میتھیو ہیڈن کی شخصیت اور اُنہیں میری شہرت پسند نہیں تھی، شعیب اختر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر المعروف راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی۔

شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں نے ایک میچ میں ہیڈن کو ایل بی ڈبلیو کرکے آؤٹ کیا اور ان کے آؤنٹ ہونے کی خوشی میں جشن بھی خوب منایا، ساتھ ان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کیا،اس پر آئی سی سی نے مجھ پر جرمانہ بھی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں صدی کی پہلی دہائی میں جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین اور پاکستانی مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر اپنے کیریئر کے عروج پر تھے۔

دونوں کے درمیان تلخ و شیریں جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، شائقین کرکٹ جنہیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں:سیکورٹی خدشات، نیوزی لینڈ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا

Related Posts