میں اپنے ملک کے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں اپنے ملک کے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، عمران خان
میں اپنے ملک کے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے ملک کا نقصان کرنے نہیں نکلا، امپورٹڈ حکومت تم چاہتے ہو ہم اپنے ذمہ داروں اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔عمران خان نے کہا کہ میں اپنے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا۔

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، اسد عمر اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر ان کے ہمراہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے دوران ان سیاسی اور کرکٹ کیرئیر پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کرنے اور خطاب دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے تھے۔

تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی، سیاسی عدم استحکام، بے تحاشا لوڈ شیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا قوم بھی میری ہے اور پولیس و رینجرز بھی میری ہے، میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا تھا۔

عمران خان نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی تاریخ میں عوام کا ایسا سمندر کبھی نہیں دیکھا، مجھے پتہ تھا لوگوں میں اپنی پولیس اور رینجرز کیخلاف غصہ تھا، مجھے پتہ تھا اس دن شام کو بھی یوں ہی عوام کا سمندر آنا تھا، عورتوں اور بچوں پر جس طرح ظلم ہو امعلوم تھا انتشار پھیلے گا،

انہوں نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے تو ان کی دولت بڑھتی ہے کیونکہ ان کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلایا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت 22کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، میں ملکی اداروں کیخلاف جنگ کرنے یا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا۔ میرے بیرون ملک محلات، جائیدادیں یا کاروبار نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف میر جعفر اور میر صادق نے مل کر سازش کی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

آج میرا مرنا جینا پاکستان میں ہے، کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں، پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، زرداری اور شہباز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔

Related Posts