کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور من پسند سوغات، لذیذ اور مزیدار حیدر آبادی پلاؤ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور من پسند سوغات، لذیذ اور مزیدار حیدر آبادی پلاؤ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہریوں کیلئے بریانی سب سے پسندیدہ سوغات سمجھی جاتی ہے لیکن حیدر آبادی پلاؤ بھی لذیذ اور مزیدار ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

حیدر آباد کا مشہور پلاؤ کراچی کے شہریوں کیلئے بطورِ خاص دستیاب ہے جسے تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مصالحے مکمل طور پر بلینڈڈ ہوتے ہیں جسے لوگ بے حد پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں۔

نیو کراچی میں دستیاب حیدر آبادی پلاؤ

ذائقے دار حیدر آبادی پلاؤ ہمارے پسندیدہ مقام نیو کراچی میں دستیاب ہے۔ نیو کراچی میں کار بازار کے بالکل سامنے التوکل کے نام سے حیدر آبادی بیف پلاؤفروخت ہورہا ہے جس کی تشہیر اتوار بازار کے ذریعے ہورہی ہے۔

ذائقے دار حیدر آبادی پلاؤ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہمارے پسندیدہ مقام کے دکاندار نے کہا کہ پلاؤ کا ایک مختلف ذائقہ ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ گرم مصالحہ، لانگ یا کوئی اور چیز چاولوں پر الگ نظر نہیں آتی اور بلینڈڈ ہوتی ہے۔

پلاؤ پکا کر تیار کرنے والوں کا کہنا کہ ہم لہسن اور ادرک کا پیسٹ استعمال کرتے ہیں۔ ٹماٹر، لیموں، دہی اور دیگر اشیاء شامل کی جاتی ہیں۔ آلو بخارے اور دیگر مصالحہ جات بھی شامل کیے جاتے ہیں، پلاؤ بہت جلد تیار ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود بھی پتہ نہیں چلتا کہ ہمارے پلاؤ میں اتنا ذائقہ اور مزہ کیسے آتا ہے؟ ہمارے پاس ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد آتے ہیں۔ ہمارے گوشت کی کسی نے شکایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ گوشت اور چاول دونوں کی تعریف کرتے ہیں۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ مرچیں تیز یا کم کرو۔ لوگ کھا کر تعریف ہی کرتے ہیں۔ ہم اپنے حساب سے حیدر آبادی پلاؤ کا ذائقہ نارمل رکھتے ہیں تاکہ لوگوں کو کھانے میں مزہ آئے۔

قیمت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 100 روپے کی پلیٹ ہے۔ 170 روپے کا آدھا کلو اور 340 روپے کلو ہے۔ ہم بہت کم ریٹ میں بیف پلاؤ بیچ رہے ہیں۔ ہر روز صبح 10 سے رات 11 بجے تک مزیدار بیف پلاؤ کھایا جاسکتا ہے۔

عام طور پر جو پلاؤ کراچی کے گلی کوچوں میں فروخت ہورہا ہے، یہ پلاؤ اس سے الگ، منفرد اور ذائقے دار ہے جس میں مصالحہ جات متوازن مقدار میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ التوکل بیف پلاؤ کا کہنا ہے کہ لوگ دور دور سے پلاؤ کا لطف اٹھانے کیلئے ہمارے پاس آتے ہیں۔

Related Posts