افغانستان کے جہادی مدرسے سے سینکڑوں نوجوان فارغ التحصیل، جانئے ان مدارس کے بارے میں

تازہ ترین

تازہ ترین

جہادی مدرسہ خوست کی تقریب، فوٹو افغان میڈیا

افغانستان کے صوبہ خوست کے ایک جہادی مدرسے سے سینکڑوں طلبہ فارغ التحصیل ہوئے، جس کی گریجویشن کی تقریب میں طالبان رہنماؤں نے شرکت کی۔

افغان میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سینکڑوں جہادی مدارس فعال ہوگئے ہیں اور ان کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ان مدارس میں کئی طالبان ارکان نے اپنی تعلیم حاصل کی ہے اور طالبان نے حالیہ برسوں میں ان مدارس کو پھیلانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

طالبان کے وزیر برائے مہاجرین عبدالکبیر نے خوست کے جہادی مدرسے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی اور جہادی مدارس جنگ کے دوران ایک فیصلہ کن کردار ادا کرتے رہے اور افغانستان کے تمام قبائل نے سابق حکومت اور غیر ملکی افواج کے خلاف اس جدوجہد میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان انتظامیہ اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں ترقی کر رہی ہے اور وہ ممالک جو اسلامی امارت کو تنہا کرنے کی کوشش کرتے رہے، اب خود تنہائی کا شکار ہیں۔

Related Posts