شدید بارشوں کے بعد کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد شہر کو پانی فراہم کرنے والے حب کینال میں شگاف پڑگیا، جس کے باعث  پانی منگھوپیر کے غیر آباد علاقے میں داخل ہونے لگا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں حب کینال پر پڑنے والے شگاف کو پُر کرنے کے لیے مشینری لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

طوفانی بارشیں:سندھ حکومت کا کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں عام تعطیل کااعلان

پولیس حکام کے مطابق حب کینال کی مرمت تک پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے، تاحال منگھوپیر کی کسی رہائشی آبادی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے۔

ناگن چورنگی پر پانی فٹ پاتھوں پر پہنچ گیا، کئی موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں، نارتھ ناظم آباد، کی سڑکیں بھی تالاب بن گئیں۔

Related Posts