دی امبریلا اکیڈمی: سیزن 3 کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب نشر ہوگا؟
دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب نشر ہوگا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دی امبریلا اکیڈمی سیریز کا تیسرا سیزن بدھ سے شروع ہوگا۔

ایلیٹ پیج، ٹام ہیپر، ڈیوڈ کیسٹینیڈا، ایمی ریور لیپمین،رابرٹ شیہان، ایڈن گیلاگھیر اور جسٹن ایچ من طویل انتظار کے بعد امبریلا اکیڈمی میں واپسی کررہے ہیں۔

اگر آپ کو یاد رہے تو امبریلا اکیڈمی کے دوسرے سیزن نے ایک الگ ہی اختتام کیا تھا، اب اس کا تیسرا سیزن آرہا ہے، تو آیئے اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ یہ شو کس طرح سے اسپیرو اکیڈمی کی کہانی کو دکھائے گا جس میں امبریلا اکیڈمی کا بین (نمبر چھ) بھی شامل ہے جو کہ کم عمری میں مر گیا تھا۔

دی امبریلا اکیڈمی

سال 1989 میں یکم اکتوبر کو ان خواتین کے ہاں 1 سپر پاور بچے پیدا ہوئے جن میں حمل کے آثار بھی نہیں تھے۔ اس کے بعد ہی ہارگریوز نے ان میں سے سات بچوں کا شکار کیا، جو منفرد طاقتوں کے حامل تھے، اور انہیں گود لے لیا۔ اس کے ساتھ سائنسدان کا مقصد ان سب کو اس خطرے سے لڑنے کی تربیت دینا تھا جو دنیا کو ختم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

3 سیزن کب ریلیز ہوگا

امبریلا اکیڈمی کا تیسرا سیزن نیٹ فلکس پر بدھ 22 جون سے شروع ہوگا اور یہ سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہوگا۔

سیزن 3

دی امبریلا اکیڈمی کے تیسرے سیزن کی کہانی کچھ اس طرح کی ہوگی ایک خاندان ہمیں کس طرح سے ناکام کرسکتا ہے، چاہے آپس میں کتنی ہی محبت اور وفاداری کیوں نہ ہو اور اعتماد ٹوٹ جانے کے بعد تعلقات کو ٹھیک کرنا کتنا مشکل ہوسکتا ہے۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ دی امبریلا اکیڈمی کا یہ سیزن اب تک کا سب سے جذباتی سیزن ہوگا۔

بین کا دلچسپ کردار

اسپیرو اکیڈمی میں بین کا نمبر 6 ہے وہ اپنے ساتھی اسپیرو کے جیسا ہے، جس کا مبریلا اکیڈمی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور فوری طور پر ان کی اچانک آمد کو اس علامت کے طور پر دیکھتا ہے کہ ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

اسپیرو اکیڈمی

دی امبریلا اکیڈمی نے سیزن 2 میں اسپیرو اکیڈمی کے نام سے نئی ٹیم کو متعارف کروایا جو متبادل وقت میں اصل امبریلا اکیڈمی کی جگہ پر نظر آتی ہے۔

اسپیرو اکیڈمی پانچ مختلف بچوں پر مشتمل ہے، مارکس جو نیا رہنما ہے، الفانسو خود کو نقصان پہنچا کر دوسروں کی مدد کرتا ہے، سلوین اور جیمے کا کردار ایک معمے کی طرح ہے جن کی طاقتوں کے بارے میں ابھی صحیح سے علم نہیں ہے اور آخر میں کرسٹوفر ایک ماہر تیراک ہیں، جس کے اندر درجہ حرارت کو تبدیل کرنے اور خوف پیدا کرنے کی طاقت ہے۔

اسپیرو اکیڈمی کی کہانی

ایسا لگتا ہے کہ ریجینالڈ ہارگریوز نے 1963 کے امبریلا اکیڈمی کی کہانی میں بچوں کے کرداروں کو ایک الگ ہی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔

Related Posts