پاکستان کے کتنے فیصد پائلٹ غیر ملکی ہیں؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر ملکی
(فوٹو: پکسا بے)

اسلام آباد: سربراہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کل 700 سے 800 پائلٹ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک میں کام کرنے والے کم و بیش 800 پائلٹس میں سے 26 فیصد پائلٹس پاکستان سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ دیگر ممالک سے پاکستان آ کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران سربراہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ پاکستان کے 100 پائلٹ ہمارے لائسنس کی بنیاد پر دیارِ غیر میں جا کر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ پاکستان میں نئی ائیر لائنز بھی جلد اپنی خدمات کا آغاز کریں گی۔ قومی ائیر لائن کے تمام طیاروں کی چیکنگ ہوگی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم کی آڈٹ رپورٹ سامنے آئی ہے، ہمارے فضائی حفاظتی اقدامات خطے میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں جبکہ پاکستان سول ایوی ایشن کی کارکردگی بھارتی ایوی ایشن سے اعدادوشمار کے اعتبار سے بہتر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں ملک میں کمرشل پروازوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ مقامی ایوی ایشن مارکیٹ میں بہتری کی گنجائش ہے۔ کورونا سے پیدا ہونے والے جمود کے بعد عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نئی ائیر لائنز کی خواہش ہے کہ پاکستان میں فضائی آپریشنز کریں۔

Related Posts