پاور پلانٹ میں زرو دار دھماکا کیسے ہوا؟ 14 ہلاک، درجنوں زخمی؛ واقعے کی ویڈیوز وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارت کے وسطی علاقے میں واقع ایک پاور پلانٹ میں منگل کے روز ہونے والے دھماکے نے ہلاکت خیز صورت اختیار کر لی جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک صنعتی یونٹ میں پیش آیا جہاں اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔

افسوسناک واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکتی میں واقع اس پلانٹ میں پیش آیا جو ویدانتا لمیٹڈ کے زیرِ انتظام چل رہا ہے جو کہ لندن میں رجسٹرڈ ویدانتا ریسورسز کی ذیلی کمپنی ہے۔ ریاستی وزیر صنعت لکھن لال دیوانگن نے میڈیا کو بتایا کہ بوائلر پھٹنے کے باعث 24 مزدور شدید متاثر ہوئے جن میں سے 14 موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سانحے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب کمپنی کے سربراہ بھارتی نژاد ارب پتی انیل اگروال کے زیر کنٹرول ویدانتا کی جانب سے فوری طور پر اس حادثے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بھارت میں صنعتی حادثات اکثر حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد میں کوتاہی اور کمزور نگرانی کے باعث پیش آتے رہتے ہیں۔

Billionaire Anil Agarwal Is Considering Vedanta (VEDL) Merger With India Unit - Bloomberg

گزشتہ ماہ بھی مغربی بھارت میں ایک آتش بازی کے کارخانے میں آگ لگنے سے 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جس نے صنعتی حفاظت کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے اس دھماکے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Posts