کراچی میں لڑکی کی لاش کیساتھ ظلم وزیادتی کا ہولناک حادثہ، اہم انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفرگڑھ میں خاتون کا قتل، جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلادی گئی
مظفرگڑھ میں خاتون کا قتل، جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلادی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ہاکس بے پر ساحل سمندر کے ہٹ میں لڑکی کی لاش کیساتھ کی جانے والی ظلم وزیادتی کے ہولناک حادثے کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور ہاکس بے پر ساحل سمندر کے ہٹ میں چھ ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کی لاش پولیس نے برآمد کرلی ہے۔ سپریٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن عمران قریشی کے مطابق چھ ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کے قتل اور دفنانے کا انکشاف ایک مقدمے کی تفتیش کے دوران سامنے آیا۔

عمران قریشی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کیماڑی شعبہ تفتیش نے ہٹ کے مالک اور ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ہٹ کے مالک ولی محمد اور ملازم ولی شاہ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیاکہ چھ ماہ قبل ایک لڑکا اور لڑکی ہٹ پر آئے تھے۔ اس دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا لڑکے نے لڑکی پر تشدد کیا اور گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں غیرت کے نام پر بیوی قتل، شوہر نے تھانے جا کر گرفتاری دے دی

پولیس نے بتایا کہ مالک جب اپنے ہٹ پر پہنچا تو ہٹ میں لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ ہٹ کے مالک نے پولیس کو اطلاع دینے کی بجائے معاملہ چھپانے کے لیے لڑکی کی لاش کو آگ لگادی۔ لاش جلانے کے بعد باقیات کو زمین میں دفنا دیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر دفن کی گئی لاش کی باقیات نکال لی ہیں، ڈی این اے کی مدد سے شناخت کا عمل کیا جائے گا۔ تمام تھانوں سے لاپتا لڑکیوں کے حوالے سے کراچی بھر کے پولیس شکایت مراکز سے تفصیلات حاصل کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts