اداکارہ ریچا چڈھا ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک متنازع ٹوئٹ کرنے پر تنقید کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ریچا چڈھا نے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے ‘بھارتی فوج پاکستان کے زیر قصبہ کشمیر واپس لینے کو تیار ہے’ والے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گلوان وادی کا حوالہ دیا تھا۔

 

اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول

اُن کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی اور اداکارہ کو سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، بعدازاں اداکارہ نے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا ارادہ فوج پر تنقید کرنا نہیں تھا، اگر پھر بھی کسی کو میرے الفاظ سے تکیلف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتی ہوں اور میں کبھی بھی فوج کے خلاف نہیں جاسکتی کیونکہ میرانانابھی ماضی میں فوج سے وابستہ تھے۔