فلم ’ضرار‘ کے 80 فیصد مکالمے انگریزی میں تھے، ٹوئٹر صارفین کی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ’ضرار‘ کے 80 فیصد مکالمے انگریزی میں تھے، ٹوئٹر صارفین کی تنقید
فلم ’ضرار‘ کے 80 فیصد مکالمے انگریزی میں تھے، ٹوئٹر صارفین کی تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکار شان شاہد کی اداکاری میں بننے والی فلم ضرار جمعے کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔

ضرار ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ فلم میں شان شاہد کے علاوہ کرن ملک، ندیم بیگ، نیئر اعجاز، شفقت چیمہ اور رشید ناز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں ضرار کو انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے خصوصی یونٹ کا رکن دکھایا گیا ہے۔

ضرار ملک کو درپیش خطرات سے نمٹ رہا ہے، اس کا ماننا ہے کہ انسان مرجاتے ہیں لیکن جنگیں نہیں مرتیں اور وہ چاہتا ہے کہ ملک میں امن قائم ہوجائے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر صارفین فلم پر منفی تبصرے کررہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ایک ایسا ملک جس کی قومی زبان اردو ہے، اس میں ایک ایسی فلم ریلیز کی گئی جس کے 80 فیصد مکالمے انگریزی میں تھے جسے دیکھ کر بہت زیادہ افسوس ہوا۔

Related Posts