پاکستان بھنگ درآمد کرکے سالانہ کتنی آمدنی حاصل کرسکتا ہے؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت سیکرٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سالانہ بھنگ کو درآمد کرکے کافی آمدنی کرسکتا ہے۔

وزارتِ سیکریٹری کے مطابق پاکستان بھنگ سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد کرکے چار سالوں میں 8 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرسکتا ہے۔

سینیٹر شفیق ترین کی زیرِصدارت قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ حکومت بھنگ کے استعمال سے متعلق پالیسی بنا کر چند ماہ میں 2 ارب ڈالر کا ریونیو کماسکتی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھنگ کی پالیسی پر عمل نہیں کیا لیکن موجودہ معاشی حالات کی روشنی میں پاکستان کے لیے منشیات کی قانونی فروخت کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا صنعتوں پر 10 فیصد ’سپر ٹیکس‘ لگانے سے مہنگائی کم ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ شروع میں ہم نے بھنگ کے استعمال سے متعلق ایک پالیسی تیار کی تھی لیکن کابینہ نے اُسے منطور نہیں کیا، شبلی فراز نے مزید کہا کہ یہ پالیسی مختلف وزارتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کی گئی تھی اور اس کو بناتے وقت تمام حدود کو بھی سامنے رکھا گیا تھا۔

بھنگ کی پالیسی کو پاکستان کے غیر ملکی قرضوں سے جوڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) 6 بلین ڈالر کے قرضوں اور بھاری مقدار میں سود پر بہت سخت شرائط رکھتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بھنگ کی پالیسی وضع کرے تو حکومت معیشت پر بوجھ کم کر سکتی ہے۔