شوبز ستاروں نے نجی معلومات لیک کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکار فیروز خان نے دو روز قبل اپنے خلاف ٹوئٹس کرنے پر متعدد شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے 15 دن میں تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹوئٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکار نے بتایا تھا کہ ان تمام شخصیات کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے، جنہوں نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکاروں کے نام، گھر کے پتے اور اُن کے نام بھی درج تھے۔

فیروز خان کی جانب سےجن شوبز شخصیات کو نوٹس بھجوایا گیا ہے اُن میں فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ و پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، گلوکار عاصم اظہر، اداکار خالد عثمان بٹ، ثروت گیلانی، ہدایت کار مصدق ملک، اداکارہ ایمن خان، منال خان اور اداکارہ میرا سیٹھی کے نام شامل ہیں۔

تاہم، نجی معلومات ظاہر کرنے پر شوبز ستاروں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، اُن میں سے اکثریت نے فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدبرآں شوبزستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جارہے ہیں جس میں انھیں نامعلوم نمبرز سے کال میسجز اور پیغامات موصول ہونے کی تفصیلات درج ہیں۔

Celebrities Criticism on Feroze Khan For Sharing Personal Details

Related Posts