مارچ کے دوران نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر رواں ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔

نیٹ فلکس نے مارچ میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔

مرڈر مسٹری 2 (مارچ 31)

یہ فلم ایڈم سینڈلر اور جینیفر اینسٹن اسٹارر فلم 2019 کی مرڈر مسٹری کا سیکوئل ہے۔ دوسرے حصے کی کہانی نک اور آڈری اسپٹز کے قتل کے پہلے معمہ کو حل کرنے کے چار سال بعد شروع ہوئی ہے۔

فلم میں جوڑی کو دوست مہاراجہ (عدیل اختر) کی شادی میں اس کے نجی جزیرے پر مدعو کیا جاتا ہے جسے بعد میں اغوا کر لیا جاتا ہے اور یہ جوڑا ایک بار پھر اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

کِل بوکسون (31 مارچ)

Kill Boksoon (2023) Korean Drama: Cast, Release Date & Story - WeGreen Entertainment

یہ ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جو پیشہ ورانہ طور پر ایک مشہور قاتل ہے، تاہم، گھر میں اس کا ایک الگ ہی روپ ہے اسے گھریلوخاتون کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

دی نائٹ ایجنٹ (23 مارچ)

سیریز میتھیو کوئرک کے مشہور ناول دی نائٹ ایجنٹ پر مبنی ہے۔ اسے ایک خفیہ مشن سونپا جائے گا، مشن کے دوران وہ فون لائن کی نگرانی کررہا ہوتا ہے اور اسی دوران وہ ایک خطرناک سازش میں پھنس جاتا ہے۔

کاپی کیٹ کلر (31 مارچ)

Watch Copycat Killer | Netflix Official Site

کاپی کیٹ کلر ایک ایسی فلم ہے جس میں خوفناک قتل کا سلسلہ پورے شہر میں ایک افراتفری شروع کردیتا ہے، پھر ایک پراسکیوٹر قاتل کی تلاش میں نکلتا ہے۔

چور نکل کے بھاگا (24 مارچ)

Yami Gautam, Sunny Kaushal's Chor Nikal Ke Bhaga gets OTT release date | Entertainment News,The Indian Express

چور کے نکل کے بھاگا ایک کرائم تھرلر فلم ہے، فلم میں ایک ایئرہوسٹس اور اس کے بزنس مین بوائے فرینڈ کو دکھایا جائے گا۔ وہ دونوں ہیرے چراتے ہیں اور اسی دوران گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اَن اسٹیبل (30 مارچ)

Unstable Premiere Date and Trailer - Netflix Tudum

اس فلم میں ایک باپ بیٹے کی کہانی دکھائی جائے گی جس میں بیٹا اپنے باپ کو کاروبارمیں نقصان سے بچانے کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

Related Posts