بے سہارا خاتون عابدہ کی ارباب اقتدار سے گھر فراہم کرنے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے سہارا خاتون عابدہ کی ارباب اقتدار سے گھر فراہم کرنے کی اپیل
بے سہارا خاتون عابدہ کی ارباب اقتدار سے گھر فراہم کرنے کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی عابدہ جو اس وقت اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے، بے سہارا خواتین کے لئے مثال بن گئی، عابدہ کے مطابق میں نے بچپن میں فٹبال سلائی کا کام شوق سے سیکھا تھا لیکن مجھے کیا پتا تھا کہ مستقبل میں یہ کام میرا وسیلہ رزق بنے گا،دو سال سے میں فٹبال سلائی کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہوں۔

عابدہ کا اپنی روداد سناتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا شوہر بیمار ہے،اس کا پہلے ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا پھر اس کو فالج کا اٹیک ہو گیا عابدہ کا کہنا ہے کہ فالج کا اٹیک ہونے کے بعد میرا میاں کام کاج کے قابل نہ رہا میرے چار بچے ہیں جن میں تین بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا ہے۔

عابدہ نے بتایا کہ میری جوان بیٹیاں ہیں،ہمارا کرائے کا گھر ہے اور کرائے کے گھر میں جوان بیٹیوں کے لیے بڑے مسائل ہیں، اگر مخیر حضرات یا حکومت ہمیں گھر دے دے تو میرے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

میں روزانہ دو یا تین فٹ بال سلائی کر لیتی ہوں،پہلے دن میں پانچ فٹ بال سلائی کر لیتی تھی اب میں بیمار ہو چکی ہو ں،مجھ سے زیادہ کام نہیں ہوتا،فٹبال کبھی بک جاتے ہیں تو کبھی نہیں بکتے،لیکن میں پھر بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جیسے تیسے گزارہ ہو رہا ہے۔

عابدہ نے کہا کہ دن بھر کام کرکے پانچ سو روپے تک کما لیتی ہوں،میرے بچے اسکول میں پڑھ رہے ہیں،بجلی کا بل گیس کا بل اور کھانے پینے کا بہت خرچہ ہے جو کہ پورا نہیں ہوتا بڑی مشکل سے وقت پاس ہو رہا ہے،میری جوان بیٹیاں ہیں، عابدہ نے مخیر حضرات اور ارباب اقتدار سے اپیل کی کہ مجھے گھر کا بندوبست کردیا جائے، تاکہ میں عزت کے ساتھ اپنی بچیوں کے ہمراہ زندگی گزار سکوں۔

Related Posts