لاک ڈاؤن کے دوران بیٹیوں کی شادی کیلئے پریشان والدین کی امید بنیں۔طارق عزیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران بیٹیوں کی شادی کیلئے پریشان والدین کی امید بنیں۔طارق عزیز
لاک ڈاؤن کے دوران بیٹیوں کی شادی کیلئے پریشان والدین کی امید بنیں۔طارق عزیز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ٹیلی ویژن میں سب سے پہلے کمپیئرنگ کا اعزاز رکھنے والے سینئر فنکار طارق عزیز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو چاہئے کہ بیٹیوں کی شادی کیلئے پریشان والدین کی امید اور سہارا بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر اینکر طارق عزیز نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ والدین کی امید بنیں اور انہیں حوصلہ دیں۔ دل کھول کر ان کی مدد کریں۔ ان پر جو بیت رہی ہے وہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے، اس لیے پاکستانی قوم کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔ 

https://twitter.com/TariqAzizPTV/status/1267324988950011910

یاد رہے کہ طارق عزیز کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران معاشرتی موضوعات پر گفتگو کرتے رہتے ہیں۔اس سے قبل  سابق فلم ایکٹر طارق عزیز نے بے وفا شوہروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔

 ٹوئٹر پر4 روز قبل اپنے پیغام میں سینئر اینکر طارق عزیز نے کہا کہ میں ایسے شوہروں سے جو بیوی کے ہوتے ہوئے غیر محرم عورتوں سے محبت کرتے ہیں پوچھتا ہوں ناجائز محبت نے آپ کو کیا دیا۔ کیا حضور ﷺ سے محبت سکھائی، دین سکھایا؟ ماں باپ کی تابعداری، اور محبت بڑھائی؟

مزید پڑھیں: آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔طارق عزیز

Related Posts