کیلیفورنیا میں عوامی تقریب میں ہیلی کاپٹر گر کے تباہ! لرزہ خیز مناظر کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
دہشت گردی کا چیلنج
dr jamil
استنبول مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ۔۔۔کیا اسرائیل جنگ بندی کی پابندی کرسکے گا؟
dr jamil
امریکا بھارت دفاعی پینگیں اور اس کے خطے پر مضر اثرات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ساحلی علاقے میں منعقدہ عوامی ایونٹ کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کارز اینڈ کاپٹرز آن دا کوسٹ کے نام سے ایک ایونٹ جاری تھا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ ہیلی کاپٹر اچانک قابو سے باہر ہو کر ساحل کے قریب واقع ایک پیدل پُل کے زینوں پر جا گرا جو بحرالکاہل ہائی وے اور ہنٹنگٹن اسٹریٹ کے قریب واقع ہے۔

حادثے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ہوا میں گھومتے ہوئے زمین کی طرف تیزی سے آ رہا ہے اور گرنے سے پہلے درختوں اور پُل کے زینوں سے ٹکرا رہا ہے۔ ملبہ سڑک پر بکھر گیا اور جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ دوپہر 2:09 بجے کے قریب پیش آیا۔ ایک شخص نے بتایا کہ وہ بالکل اُس مقام پر موجود تھا جہاں ہیلی کاپٹر گرا اور وہ بال بال بچا۔ اس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر اس کے چند قدم کے فاصلے پر گرتا ہے اور وہ فوراً وہاں سے بھاگ نکلتا ہے۔

فائر بریگیڈ کے حکام نے واقعے کو بڑے پیمانے پر زخمیوں والا حادثہ قرار دیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور ہیلی کاپٹر کو پل سے الگ کیا۔ متاثرہ سڑک کو کئی گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا، اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔

زخمیوں میں 2 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جبکہ تین راہگیر زمین پر زخمی ہوئے جن میں ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سرکاری اور پولیس حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے کہ ہیلی کاپٹر کیوں اور کیسے گر کر تباہ ہوا۔

Related Posts